آئی پی ایس افسر کی برخاستگی کے حکم پر عدالت کی روک

0

نئی دہلی (پی ٹی آئی) :مرکزی وزارت داخلہ نے گجرات کیڈر کے ایک سینئر پولیس افسر کو برخاست کرنے کا حکم دیا ہے، لیکن ایک عدالت نے اِس حکم پر روک لگا دی ہے۔ حکام نے یہ جانکاری دی۔ گجرات میں عشرت جہاں کی مبینہ فرضی مڈبھیڑ میں موت کے معاملے کی جانچ میں مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) کی مدد کرنے والے 1986 بیچ کے آئی پی ایس افسر ستیش چندر ورما کو 30اگست کو سروس سے ہٹادیاگیا تھا۔ انہیں 30 ستمبر کو طے شدہ سبکدوشی سے ایک ماہ قبل برخاست کردیاگیا۔ ایک افسر نے بتایا کہ حالانکہ ورما نے وزارت داخلہ کے حکم کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور عدالت نے مرکزی سرکار کے حکم پر عملدرآمد پر روک لگادی۔ ورما کو برخاست کئے جانے کا حکم جاری کئے جانے کے سبب کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔ اگر ورما کی برخاستگی کا حکم نافذ ہوتا ہے تو انہیں پنشن اور دیگر فوائد نہیں ملیں گے۔ سینئر پولیس افسر ورما کی آخری پوسٹنگ تمل ناڈو میں سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل کے طور پر تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS