نئی دہلی، (ایجنسیاں) : شنکراچاریہ سوامی سوروپانند سرسوتی کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور کے جھوتیشور مندر میں آخری سانس لی۔ ان کی عمر 99 برس تھی اور وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ حال ہی میں 3 ستمبر کو انہوں نے اپنی 99ویں سالگرہ منائی۔ وہ دوارکا کے شاردا پیٹھ اور جیوتری مٹھ بدری ناتھ کے شنکراچاریہ تھے۔ سوروپانند سرسوتی کو ہندوو¿ں کا سب سے بڑا مذہبی رہنما سمجھا جاتا تھا۔ آخری وقت میں شنکراچاریہ کے پیروکار اور شاگرد اُن کے قریب تھے۔ ان کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے علاقوں سے عقیدت مندوں کی بھیڑ آشرم کی طرف پہنچنے لگی۔ سوامی سوروپانند سرسوتی ریاست مدھیہ پردیش کے سیونی ضلع میں جبل پور کے قریب دگھوری گاو¿ں میں ایک برہمن خاندان میں پیدا ہوئے۔ اس کے والدین نے ان کا نام پوتھی رام اپادھیائے رکھا۔ 9 سال کی عمر میں گھر چھوڑ کر مذہبی سفر شروع کیا۔ اس دوران وہ اتر پردیش میں کاشی بھی پہنچے اور یہاں انہوں نے شری سوامی کرپاتری مہاراج وید ویدانگ شاستروں کی تعلیم لی۔
شنکراچاریہ سوامی سوروپانند سرسوتی نہیں رہے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS