شمالی امریکہ کے میکسیکو میں سڑک حادثے میں 18 افراد ہلاک

0

میکسیکو: (یو این آئی) شمالی امریکہ کے میکسیکو کے شہر تاماؤلیپاس میں وکٹوریہ-مونٹیری ہائی وے پر ایک سڑک حادثے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ۔
علاقائی حکام نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ تمولیپاس اسٹیٹ پراسیکیوشن آفس نے ایک بیان میں کہاکہ سڑک حادثہ میں 18 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔
ریلیز کے مطابق حادثہ کل صبح تامولیپاس کے دارالحکومت سیوداد وکٹوریہ سے دارالحکومت مونٹیری جانے والی ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک کنٹینر مسافر بس سے ٹکرا گیا۔ بس میں سوار 18 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
بیان کے مطابق تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS