نئی دہلی، (یو این آئی) مہاراشٹر میں محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ریت کی کان کنی، چینی کی پیداوار، سڑک کی تعمیر، صحت کی دیکھ بھال اور میڈیکل کالجوں کو چلانے والے دو گروپوں پر مارے گئے چھاپوں میں 100کروڑ روپے سے زیادہ کے غیر ظاہر شدہ اثاثوں کے ساتھ۔ کروڑ روپے بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔آج یہاں جاری ایک بیان میں محکمہ انکم ٹیکس نے کہا کہ 25اگست کو سولاپور، عثمان آباد، ناسک اور کولہاپور اضلاع میں واقع 20سے زیادہ احاطوں پر ایک ساتھ یہ کارروائی کی گئی۔ اس دوران شواہد اور دستاویزات وغیرہ ملے ہیں، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی گئی ہے اور اس کےلئے کئی طریقے بھی اپنائے گئے ہیں۔ریت کی کان کنی اور چینی پیدا کرنے والے گروپ سے 15کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر معلنہ نقدی برآمد ہوئی ہے۔محکمہ نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال اور میڈیکل کالج چلانے والے ایک اور گروپ کے یہاں سے برآمد ہونے والے شواہد سے 35کروڑ روپے کی غیر ظاہر شدہ آمدنی کا پتہ چلا ہے ۔
محکمہ انکم ٹیکس100 کروڑ کی غیر اعلانیہ آمدنی کا انکشاف
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS