نئی دہلی (ایجنسی) :بائی ووڈ ایکٹر رنبیر کپور اور ایکٹرس عالیہ بھٹ کی فلم برہماسترا پر لگ رہے بائی کاٹ کے ناروں کے بیچ شیوسینا کی ممبر پارلیمنٹ پریانکا چترویدی نے اس حمایت کے مدنظر اپنا نظریا پیش کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بالی ووڈ سیلیبس کی ایک پرانی تصویر کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نفرت کی سیاست کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل بھی کی ہے۔ شیوسینا کی ممبر پارلیمنٹ نے ٹوئٹ کرکہا کہ اگر وہ خاموش تماشائی بنے رہے تو یہ فوٹو سیشن مدد نہیں کرے گی۔ انہوں نے آگے یہ بھی کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ سیاست پر بات کرنا آپ کا کام نہیں ہے، وہ
None of this photo op will help if you’ll continue to be mute spectators to hate&believe its not your business to talk politics.They will come after you anyway.
Mahakaleshwar temple protests in Ujjain is a case in point.Shame that political prejudice is leading to such ugliness. pic.twitter.com/BQCj6zIWcw— Priyanka Chaturvedi🇮🇳 (@priyankac19) September 7, 2022
ویسے بھی آپ کے پیچھے أئنگے۔
شیوسینا ممبر پارلیمنٹ پریانکا چترویدی گزشتہ دنوں اجین میں مہاکال مندر میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے خلاف احتجاج کا ذکر کررہی تھیں۔ 6ستمبر کو فلم برہماستراکی کامیابی کے لئے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اجین مندر میں پوجا کے لئے گئے تھے۔ اس کی بھنک بجرنگیوں کو لگ گئی اور انہوں نے ان کا ایک دل مخالفت اور مظاہرے کرنے وہاں جمع ہوگئے ۔ اس دوران بائی کاٹ کے نارے بھی لگائے ۔
اجین میں بجرنگ دل کے ورکروں نے ایکٹر رنبیر کپور اور ایکٹرس عالیہ بھٹ کے خلاف مظاہرے کرنے لگے۔ ان کی مخالفت اس بات پر تھی کہ سال 2012میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران رنویر کپور نے کہاتھا کہ انہں مٹن،چکن کے ساتھ ساتھ ناویج میں بیف کھانا بھی پسند ہے۔ اس کے ساتھ ہی حال ہی میں ایکٹرس عالیہ بھٹ نے بھی ایک متنازعہ بیان دیاتھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ فلم برہماسترا جسے دیکھنا ہودیکھے۔جیسے نہیں دیکھنا نہ دیکھے۔ ان دو باتوں کو لے کر لگاتار بائی کاٹ سوشل میڈیا اور مختلف جگہوں پر ہورہاہے۔
ترجمہ: دانش رحمٰن