زندگی تجھ میں اب وہ ادا ہی نہیں علم و حکمت کی کوئی ہوا ہی نہیں

0

زندگی تجھ میں اب وہ ادا ہی نہیں
علم و حکمت کی کوئی ہوا ہی نہیں

چلتے چلتے بہت تھک چکا ہوں کہ اب
مجھ میں چلنے کا وہ حوصلہ ہی نہیں

اجنبی آنکھوں سے اس طرح دیکھنا
جیسے اب وہ مجھے جانتا ہی نہیں

ارضِ خاکی پہ ہر سو جو کہرام ہے
اب کوئی جبر کی انتہا ہی نہیں

ظلم کی روشنی پر شباب آگیا
عزمؔ دنیا میں جیسے خدا ہی نہیں

ابوالفیض عزمؔ سہریاوی

B-274,Al-Murtaza Apartment
III Floor,Okhla,Jamia Nagar
New Delhi-110025
¡ ¡

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS