میکسیکو میں فٹبال میچ کے دوران فائرنگ میں چار افراد کی موت

0

میکسیکو سٹی:(یو این آئی) میکسیکو کے وسطی صوبے موریلوس میں ایک فٹبال میچ کے دوران مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک سابق میئر سمیت کم از کم چار افراد کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع مقامی پراسیکیوٹر کے دفتر نے دی ہے۔ دفتر کے مطابق فائرنگ مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو (جمعہ کو بین الاقوامی وقت کے مطابق 02:15 بجے) یکاپکسٹلا شہر میں ہوئی۔ دفتر کے مطابق مسلح ملزمان آئے اور وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی۔
یکاپسٹلا کے سابق میئر ریفیوگیو امارو لونا سمیت دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور دو دیگر ہسپتال میں علاج کے دوران چل بسے۔ دفتر نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ اس واقعے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
میکسیکو کی وزارت دفاع کے مطابق موریلوس میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اغوا کی وارداتوں کے لحاظ سے یہ صوبہ ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS