مسیحی برادری پر حملے؟ ریاستوں سے رپورٹ طلب

0

نئی دہلی، (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو وزارت داخلہ کو عیسائی برادری پر مبینہ حملوں کے سلسلے میں سخت ہدایات دیں۔سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ سے مسیحی برادری پر مبینہ حملوں پر اتر پردیش، مدھیہ پردیش، ہریانہ، کرناٹک اور اوڈیشہ سمیت ریاستوں سے رپورٹیں مانگنے کو کہا ۔ عدالت نے یہ حکم مفاد عامہ کی عرضی کی سماعت کے دوران دیا۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور ہیما کوہلی کی بنچ نے کہا کہ افراد پر حملے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ کمیونٹی پر حملہ ہے، لیکن اگر اسے مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) میں اٹھایا جاتا ہے، تو اس طرح کے کسی بھی واقعے کے دعوے کی تصدیق کی ضرورت ہے۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ تصدیق کرنے پر پتہ چلا ہے کہ پی آئی ایل میں مذکور زیادہ تر مبینہ معاملات جھوٹے ہیں اور یہ ویب پورٹل پر شائع ہونے والے ’خود سے پیش کردہ مضمون‘پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت اس قسم کی پی آئی ایل میں حکم نہ دے ورنہ پنڈورا باکس کھل جائے گا۔ بنچ نے وزارت داخلہ کو ریاستوں سے رپورٹ طلب کرنے کےلئے2 ماہ کا وقت دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS