گھریلونوکرانی پر مظالم کی ملزم بی جے پی لیڈر گرفتار

0

رانچی، (پی ٹی آئی) جھارکھنڈ پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لیڈر سیما پاترا کو آدیواسی گھریلو ہیلپر سنیتا (29) پر مظالم کرنے کے الزام میں بدھ
کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع نے یہ جانکاری دی۔ پاترا انڈین ایڈ منسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے ایک سبکدوش افسر کی بیوی ہیں۔ سنیتا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا
پلیٹ فارموں پر وائرل ہو گیا تھا جس میں وہ آپ بیتی سنا رہی تھی۔ اس ویڈیو
seema patra: Suspended BJP leader Seema Patra's son helped me to come out  of captivity: Rescued domestic help - The Economic Timesکو لے کر تنازع پیدا ہونے کے بعد بی جے پی نے سیما پاترا کو معطل کر دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک سرکاری اہلکار سے ملنے والی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رانچی پولیس نے گزشتہ ہفتہ خاتون کو پاترا کی رہائش گاہ سے آزاد کرایا تھا
اور منگل کو ایک مجسٹریٹ کے سامنے گھریلو ہیلپر کا بیان درج کیا تھا۔
Suspended BJP leader Seema Patra sent to 14-day police remand for  'torturing' her maidسیما پاترا نے مبینہ طور پر خاتون کو رانچی کے اشوک نگر علاقے میں اپنی رہائش گاہ میں کئی برسوں تک قیدی بنا کر رکھا تھا۔ جھارکھنڈ کے گورنر رمیش بیس نے بھی منگل کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) نیرج سنہا سے پوچھا تھاکہ پاترا کے
خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS