جکارتہ: (یو این آئی/ژنہوا) انڈونیشیا کے مغربی صوبے مغربی سماترا میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے زلزلے کی تصدیق کی ہے، تاہم، شدید زلزلے کے باوجود سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ آج مقامی وقت کے مطابق صبح 10.29 بجے آیا۔ جس کا مرکز کیپولان مینتوئی ضلع کے 116 کلومیٹر شمال مغرب میں اور سمندر کے نیچے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS