بھوپال(ایجنسیاں) :مال میں نماز کا تنازع اب مدھیہ پردیش تک پہنچ گیا ۔ بجرنگ دل کے کارکنوں نے ہفتہ کو احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بھوپال کے ایک مال کے اندر کھلی جگہ پر نماز ادا کی گئی۔ آج سہ پہر ڈی بی مال میں پیش آنے والے واقعے کا ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آیا جس میں کچھ لوگوں کو مال کے گراؤنڈ فلور پر نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بجرنگ دل کے کارکنوں نے نماز پڑھنے کا ویڈیو بنایا اور مال انتظامیہ کے نمائندے سے بحث کرتے ہوئے کہا کہ وہ مال میں ہنومان چالیسا کاپاٹھ کریں گے۔ایم پی نگر اسٹیشن انچارج کیشانت شرما نے کہاکہ احتجاج کی اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم بھیجی گئی۔ موقع پر پہنچنے سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ جب پولیس موقع پر پہنچی تو بجرنگ دل کے کارکنان مال سے باہر آرہے تھے۔ ابھی تک کسی نے اس سلسلے میں کوئی شکایت نہیں کی۔ مظاہرین کی قیادت کرنے والیبجرنگ دل کے ابھیجیت سنگھ راجپوت نے کہاکہ ہمیں گزشتہ ایک ماہ سے اطلاع مل رہی تھی کہ کچھ لوگ ڈی بی مال کی دوسری منزل پر نماز پڑھ رہے ہیں۔ ہم آج وہاں پہنچے اورنماز اداکرتے ہوئے 10 سے 12 لوگوں کو پکڑ لیا ۔
بھوپال کے ڈی بی مال میں نمازکاتنازع،بجرنگ دل کی ہنومان چالیساکی دھمکی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS