پٹنہ (ایجنسیاں) :جھارکھنڈ میں سیاسی بحران جاری ہے۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ حکومت کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ادھر شیوسینا لیڈر پرینکا چترویدی نے بی جے پی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ جھارکھنڈ کے ایک بی جے پی ممبرپارلیمنٹ کو پتہ تھا کہ گورنر سورین جی کی نااہلی پر الیکشن کمیشن کو رائے دے سکتے ہیں، اگست کے آخری ہفتے سے پہلے انہوں نے حکومت گرانے کی بات شروع کردی۔ کچھ دنوںپہلے کچھ ممبران اسمبلی پیسوں کے ساتھ پکڑے گئے تھے۔ بی جے پی طریقہ کار کو نظر انداز کرنے پر صفائی دینا بھی مناسب نہیں سمجھتی ہے۔واضح رہے کہ پرینکا چترویدی کا حملہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے اور دیگر لیڈروں کے ٹوئٹس کو لے کر ہے۔ جن میں ان کی جانب سے چند روز قبل الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے بارے میں جانکاری دی گئی تھی۔
جھارکھنڈ کے سیاسی بحران پر پرینکا چترویدی کا بی جے پی پر طنز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS