ٹوکیو: (یو این آئی) ہندوستان کی سرفہرست بیڈمنٹن جوڑی چراغ شیٹی اور ساتوک سائیراج رینکیریڈی نے جمعہ کو عالمی نمبر 2 تاکورو ہوکی اور جاپان کے یوگو کوبیاشی کو سیمی فائنل میں شکست دے کر اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا اور اب وہ سیمی فائنل میں ٹوکیو اولمپک کانسہ کے تمغہ فاتح ملیشیائی جوڑی ایرون چیا اور سوہ ووئی یک سے مقابلہ کریں گے۔عالمی نمبر 7 ہندوستانی جوڑی نےخطاب کے مضبوط دعویداروں اور دفاعی چیمپئن ہوکی اور کوبیاشی کو سوا گھنٹے کی مدت میں 24-22، 15-21، 21-14 سے ہراکر مردوں کے ڈبلز کا تمغہ حاصل کرلیا۔ سال 2011 میں خواتین کے ڈبلز بیڈمنٹن میں جوالا گٹا اور اشونی پونپا کی جیت کے بعد ہندوستان کا دوسرا عالمی چیمپئن شپ کا تمغہ ہے۔چراغ-ساتوک کی جوڑی کی اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان کا یہ 13واں تمغہ ہے۔
اس سے پہلے، آخری آٹھ نمبر پر موجود ایم آر ارجن اور دھرو کپیلا کی ہندوستانی جوڑی تیسری سیڈ انڈونیشیائی کھلاڑی محمد احسن اور ہیندرا سیٹیوان کے ہاتھوں 8-21، 14-21 سے ہار کر مقابلے سے باہر ہوگئی۔
چراغ ساتوک کی جوڑی نے عالمی چیمپئن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS