نئی دہلی:(یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کیرالہ، مہاراشٹر، پنجاب، اتراکھنڈ اور راجستھان میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے سب سے زیادہ فعال کیسز میں اضافہ ہواہے اور اس دوران اس بیماری سے 31 لوگوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 527488 تک پہنچ گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 210.58 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 10725 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44378920 ہو گئی ہے۔ یہ ایکٹو کیسز کا 0.21 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 2.73 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت کے دوران 13084افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کل 43757385 مریض کووڈ سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.60 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 392837 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں کل 88.39 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔پنجاب میں 242 کورونا ایکٹو کیسز کے اضافے کے بعد ان کی کل تعداد 16979 ہو گئی ہے اور اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 747101 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے مزید دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کا اعدادوشمار 17888 ہو گیاہے۔
کیرالہ میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 363 بڑھنے کے ساتھ ہی اس کی تعداد بڑھ کر 8237 ہو گئی ہے اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 6668406 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 70728 پر مستحکم ہے۔اس دوران مہاراشٹر میں 223 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 12578 ہو گئی۔ ریاست میں اب تک 7928603 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148208 ہو گئی ہے۔
راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ایکٹو کیسزبڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 3919 ہو گئی ہے اور 470 مریضوں کے کووڈ فری ہونے کے ساتھ، اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1292867 ہو گئی ہے اوراموات کا اعدادوشمار9616 پر برقرار ہے۔اتراکھنڈ میں 23 ایکٹو کیسز بڑھ کر 1751 ہو گئے ہیں۔ اس دوران مزید 132 افراد کی صحتیابی کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 438182 ہو گئی ہے۔ اس دوران کسی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 7736 پر برقرار ہے۔تمل ناڈو میں سب سے زیادہ کورونا کے فعال معاملے 102 کم ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 5630 ہو گئی ہے اور اب تک 3521357 لوگ اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 38033 پر برقرارہے۔
ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 396 ایکٹیو کیسز کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد 4067 پر آ گئی ہے اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 2092675 ہو گئی ہے۔ اس دوران تین مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 23600 تک پہنچ گئی ہے۔مغربی بنگال میں کورونا ایکٹیو کیسز 97 کم ہو کر 3380 پر آ گئے ہیں اور اس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 2080706 ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے مزید تین مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21449 ہو گئی ہے۔
ہندوستان کی پانچ سے زیادہ ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS