شاہین باغ فطری یا آزاد تحریک نہیں تھی، ہائیکورٹ میں پولیس کاموقف

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) :دہلی پولیس نے منگل کو ہائی کورٹ میں کہاکہ شاہین باغ میںشہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج میں کوئی ‘فطری’ یا کوئی ‘آزاد تحریک’ نہیں تھی۔ پولیس نے کہا کہ شاہین باغ معاملیکے پیچھے پی ایف آئی اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی پی آئی) تھیں اور مقامی لوگوں نے مختلف جگہوں پر مظاہرے کی حمایت نہیں کی۔ پولیس نے فروری 2020 میں فسادات کے پیچھے مبینہ سازش کے سلسلے میں جے این یوکے طالب علم عمر خالد کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے ، یہ بات کہی ۔ خصوصی سرکاری وکیل نے جسٹس سدھارتھ مردل اورجسٹس رجنیش بھٹناگر کی بنچ کے سامنے کہا کہ شاہین باغ کو ایک فطری تحریک کے طور پر پیش کیاگیاتھا۔ جہاں لوگ اچانک آئے تھے۔لیکن ایسانہیں تھا یہ ایک بنایاگیا تحریک کا مقام تھا۔ شاہین باغ کی دادیاں اس (مظاہرے ) کے پیچھے نہیں تھیں۔ شاہین باغ کے پیچھے ایک اتحاد (بہت ساری تنظیموں اور افراد کا) تھا۔ شاہین باغ ایک آزاد تحریک نہیں تھی۔ واضح رہے کہ فروری 2020 میں ہونے والے فسادات میں ، خالد اور شرجیل امام اور بہت سے دوسرے لوگوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمی ایکٹ کی روک تھام اور دیگردفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS