گجرات میں مسلسل ڈرگس برآمد ہونے پرراہل نے مودی سے پوچھے تیکھے سوال

0

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے گجرات میں کروڑوں روپے کی منشیات برآمد ہونے پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس زہرکوجن بندرگاہوں میں پکڑاگیا ہے ان کے مالکان سے پوچھ گچھ کیوں نہیں ہو رہی؟ راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا، “گجرات میں منشیات کا کاروبار آسان ہوتا جا رہا ہے۔” وزیر اعظم ان سوالوں کا جواب دیں۔ انہوں نے نریندر مودی سے سوال کیا، ”گجرات میں ہزاروں کروڑ کی منشیات پہنچ رہی ہیں۔ گاندھی-پٹیل کی مقدس سرزمین پر یہ زہر کون پھیلا رہا ہے؟ بار بار ڈرگس برآمد ہونے کے باوجود بندرگاہ کے مالک سے اب تک پوچھ گچھ کیوں نہیں کی گئی۔ گجرات میں کارٹیل چلارہے ’نارکوس‘ کو این سی بی اوردیگر سرکاری ایجنسیاں اب تک کیوں نہیں پکڑپائیں؟
مسٹر گاندھی نے ڈرگس کے اس کاروبار کو سیاسی سرپرستی کا اندیشہ ظاہر کیا اور کہا کہ مرکز اور گجرات کی حکومت میں بیٹھے وہ لوگ کون ہیں جو مافیا ‘دوستوں’ کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم جی کب تک خاموش رہیں گے، جواب تو دینا ہی پڑے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS