سری نگر:(یو این آئی) جموں و کشمیر کی گرمی کی دارالحکومت سری نگر کے نشاط علاقے میں اتوار کو نامعلوم دہشت گردوں نے ایک دستی بم پھینکا جس میں دو شہری زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ کم شدت والے گرینیڈ بم دھماکے میں کچھ شہری معمولی طورپر زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے بعد اسپتال سےچھٹی دے دی گئی۔پولیس نے ٹویٹ کیاکہ نشاط علاقے میں دہشت گردوں کی طرف سے گرینیڈ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ کم شدت کے دھماکے میں کچھ شہریوں کو معمولی چوٹیں آئیں، تمام کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS