میوات میں مدرسے کے بچوں نے نکالی ترنگا یاترا، ویڈیو دیکھ کر دل خوشی سے جھوم اٹھا، بی جے پی نے بھی ویڈیو شئیر کیا

0

نئی دہلی : آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ملک میں جوش و خروش نظر آرہا ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر جہاں لوگ اپنے گھروں میں ترنگا لہرا رہے ہیں۔ وہیں کئی مقامات پر ترنگا یاترا بھی نکالی جارہی ہے۔ میوات میں ترنگے کی یاترا کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو نوح کے میوات کے گاؤں مہو میں واقع ایک مدرسے کا ہے۔ اس ویڈیو میں بچے پورے جوش و خروش کے ساتھ ترنگا یاترا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ نوح ضلع کے مہون گاؤں میں واقع جامعہ عربیہ افضل مدرسہ کے معصوم بچوں نے ہاتھوں میں ترنگا لے کر دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر حب الوطنی کی ایسی مثال قائم کی جس کی دنیا بھر میں تعریب ہورہی ہے۔ مدارس کے بچوں کی یہ ویڈیو کافی سرخیوں میں ہے۔ کیا لیڈر، کیا اداکار، عام لوگ سب اس ویڈیو کی کھل کر تعریف کر رہے ہیں۔


ان معصوم بچوں کا جوش اس ویڈیو میں دیکھنے کے قابل ہے۔ اس اسلامی مدرسے کے بچے دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر کار کی طرح تیز رفتاری سے چلتے ہوئے، ملک کی سربلندی کی خاطر ہاتھوں میں ترنگا لے کر ایک نئی تاریخ لکھ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، یوٹیوب، واٹس ایپ پر موجود ہے۔

دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر ترنگا یاترا نکالی گئی۔ اس ویڈیو کے چرچے میں آنے کے بعد نیوز 18 ہندی نے اس مدرسہ کے ڈائریکٹر مولانا قاسم صاحب سے خصوصی بات چیت کی۔ مولانا قاسم نے بتایا کہ
دہلی-ممبئی ایکسپریس وے ملک کے اہم راستوں میں سے ایک ہے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ یہ ایک مدرسہ والا میگا ایکسپریس وے ہے۔ یہ ایکسپریس وے ابھی تک شروع نہیں ہوا ہے۔


اس ایکسپریس وے پر مدرسہ کے تمام اساتذہ اور علماء نے بچوں کے ساتھ ترنگا یاترا نکالی۔ بچوں نے پورے جوش و خروش سے ترنگا ہاتھوں میں لے کر دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر ایک ویڈیو بنایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ہندوستان کے لیے جان دے سکتے ہیں، ترنگا کبھی جھکنے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ بچوں کا جوش و خروش قابل تعریف ہے۔ بچوں نے ہندوستان کا سر بلند کرنے کے لیے زندہ باد کے نعرے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان کے لیے اپنی جانیں دے سکتے ہیں۔ لیکن ترنگا جھنڈا کبھی جھکنے نہیں دیں گے۔ وطن عزیز کی
محبت کا پرچم ایسے ہی اسلامی مدرسہ سے لہرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سارا جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا ہے، ہم بلبلے ہیں اس کی یہ گلستان ہمارا ہے۔اس نوح کے اسلامک مدرسے کے ویڈیو نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ لاکھوں لوگ اب تک اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں اور اس کی تعریف کے پل باندھ رہے ہیں۔آزادی کا امرت مہوتسوکے دوران ہر گلی ہر محلے ہر سڑک پر ترنگا یاترا نکالی جارہی ہے۔ لیکن یہ ترنگا یاترا سب کے دماغ پر چھا گئی ہے۔

ترجمہ :دانش رحمٰن

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS