دانش رحمٰن
نئی دہلی (ایجنسی) :راکیش جھنجھن والااب اس دنیا میں نہیں رہے۔ ہندوستان کے تجربہ کار تاجر اور اسٹاک مارکیٹ کے ‘بگ بل’ کے نام سے جانے جانے والے راکیش جھنجھن والا کا 62 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے آج ممبئی میں برچ کینڈی اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ انہوں نے اپنی ائیر لان شروع کی ہے۔ ان کی ایئر لائن کا نام آکاش ہے۔وہ آخری بار آکاسا ایئر کی افتتاحی تقریب میں آخری بار دیکھے گئے تھے۔راکیش جھنجھن والا نے جیٹ ایئر ویز کے سابق سی ای او ڈیوب اور انڈیگو کے سابق ہیڈ آدتیہ گھوش
کو آکاسا ائیر کی شروعات کرنے کی ذمہ داری دی۔ راکیش جھنجھن والا ہنگامہ میڈیا اور ایپ ٹیک کے چیئیرمین بھی تھے۔ اس کے ساتھ ہی وہ وائسرائے ہوٹلز، کونکورڈ بائیو ٹیک، پروعگ انڈیا اور جیوجیت فائنشیل سروسز کے ڈائریکٹرز بھی تھے۔ انہوں نے اپنے اینویسٹ سفر کی شروعات صرف 5000روپے سے کی تھی اور اب انکی ویلتھ 5.8بلین ڈالر ہے۔ فوربس کی رپورٹ کے مطابق راکیش جھنجھن والا ہندوستان کے 36 ویں سب سے امیر انسان تھے۔
راکیش جھنجھن والا نے اپنے کالج کے زمانے سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری شروع کردی تھی۔ ایک بار راکیش جھنجھن والا نے بتایا کہ ابتدا میں انہوں نے 100 ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔ اہم بات یہ ہے کہ تب سینسیکس انڈیکس 150 پوائنٹس پر تھا جو اب 60 ہزار کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انہیں ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ کا وارن بفٹ بھی کہا جاتا تھا۔ ۔ راکیش جھنجھن والا اپنی اسٹاک ٹریڈنگ کمپنی Rare Enterprises کے مالک بھی تھے۔ بگ بل ٹائٹن، اسٹار ہیلتھ، ٹاٹا موٹرز اور میٹرو برانڈز جیسے اسٹاک میں سب سے بڑے سرمایہ کار ھے۔ دیپک شینائے، سی ای او اور کیپٹل مائنڈ کے بانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘ایک تجارتی سرمایہ کار اور عظیم آدمی جو بہت سے لوگوں کے لیے تحریک کا باعث تھے۔ اسے ہمیشہ پیار سے یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی۔