راجو سریواستو کی حالت تشویشناک: جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا

0

نئی دہلی (ایجنسی) کامیڈین راجو سریواستو کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ دہلی ایمس کے آئی سی یو میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ راجو کے پی آر او گاروت نارنگ نے کہا کہ ’’ڈاکٹروں نے شام میں انجیو پلاسٹی کی ہے، لیکن راجو سریواستو کا دماغ ابھی ریسپونس نہیں کررہا ہے۔ 23 گھنٹے سے زیادہ وقت گزر چکاہے۔ انہیں ابھی تک ہوش نہیں آیا ہے۔راجو سریواستو کی نبض بھی 60-

65 کے بیچ ہے۔ راجو سریواستو کے دل کے ایک بڑے حصے میں 100 فیصد بلاکیج تھا۔

راجو سریواستو ٹریڈمل پر دوڑتے ہوئے سینے میں درد ہوا۔
راجو کے قریبی ساتھی مقبول نثار نے بتایا کہ وہ ہوٹل کے جم میں صبح کی ورزش کر رہے تھے۔ اس دوران ٹریڈمل پر دوڑتے ہوئے انہیں سینے میں درد ہوا اور وہ نیچے گر گئے۔ اس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ راجو شریواستو پارٹی کے کچھ سینئر لیڈروں سے ملنے دہلی پہنچے تھے۔ راجو نے 2014 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مقبول نثار نے مزید بتایا کہ ‘راجو کی حالت اب مستحکم ہے۔ ان کی صحت کے بارے میں مزید اطلاع دی جائے گی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے راجو سریواستو کی سابقہ ​​میڈیکل رپورٹس بھی مانگی ہے۔ چونکہ راجو سریواستو مسلسل فٹ اور فائن رہے ہیں۔ وہ باقاعدگی سے جم کرتے رہےہیں۔ ان کے کئی شہروں میں شوز لائن اپ ہیں۔ وہ 31 جولائی تک مسلسل شو کر رہے تھے۔

راجو سریواستواتر پردیش فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین ہیں۔
راجو سریواستو اپنی شاندار کامیڈی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کئی فلموں اور ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔ راجو برسوں سے اپنی کامیڈی سے لوگوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور سٹیج پرفارمر کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS