پولیس گوہر چشتی کو لے کر اجمیر پہنچی

0

اجمیر: (یو این آئی) راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کے باہر اشتعال انگیز نعرے لگانے والے ملزم گوہر چشتی کو پولیس نے حیدرآباد سے گرفتار کرنے کے بعد جمعرات کی رات دیر گئے اجمیر لے کر آئی۔پولیس اسے دیر رات تقریباً دو بجے کرسچن گنج تھانے لے گئی۔ پولیس گوہر کے ساتھ اسے حیدرآباد میں پناہ دینے والے شخص کو بھی ساتھ لائی ہے۔
گوہر کے خلاف درگاہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے لیکن اسے کرسچن گنج پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے جہاں مسلح پولیس اہلکار پہرہ دے رہے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چونارام جاٹ میڈیا کے ساتھ گوہر چشتی کی گرفتاری کے ہر پہلو کو شیئر کریں گے اوراس کے بعد ملزمین کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ 17 جون کو گوہر چشتی نے اجمیر درگاہ کے باہر نظام گیٹ میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔ بعد ازاں درگاہ تھانہ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد وہ 23 جون کو فرار ہوگیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS