محمد اسلم
نئی دہلی (ایس این بی) : سہارا نیوز نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے نے کہا کہ برسوں سے گلی کوچے میں چھپی کھیل کی صلاحیتیں موقع نہ ملنے کے سبب گلی اور محلے تک محدود رہ جاتی تھیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کے کھیل مہوتسو سے پورے ملک میںاتسو کا ماحول ہے اور جو نوجوان گھروں میں مواقع کی تلاش کررہے تھے انہیں اچھے مواقع مل رہے ہیں اور زندگی کی اونچائیوں کو حاصل کرنے کے لیے بہتر وسائل کے ساتھ مناسب اسٹیج پر اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کو نند نگری کے ڈسٹرکٹ پارک میں منعقد سری ہنس سانسد کھیل مہوتسو کو اپیندر رائے نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر شمال مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری، معروف ہریانوی لوک گلوکارہ سپنا چودھری اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ اپنے خطاب میں اپیندر رائے نے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری سے اپنے رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ منوج تیواری سے میرے 25سال پرانے تعلقات ہیں۔ منوج تیواری سماج کے تمام طبقے سے یکساں پیار کرتے ہیں۔ وہ بہت ہی سادہ اور اچھے اخلاق کے انسان ہیں۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے کہا کہ انتہائی پسماندہ وراثت میں ملی پارلیمانی حلقہ کی گھنی آبادی کے درمیان بے شمار صلاحیتیں چھپی ہوئی ہیں، ان کو تلاش کرنے اور نکھارنے کی ضرورت تھی۔
پروگرام میں شرکت کرنے آئیں ہریانوی لوک گلوکارہ سپنا چودھری نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ منوج تیواری جی ہمارے آئیڈیل اور ہمارے گرو ہیں اور رہیںگے۔ میں درخواست کرتی ہوں کہ زندگی میں صحت مند رہنے کے لیے کھیل کے لیے وقت ضرور نکالیں۔ پروگرام میں کھیل تقریب کمیٹی کے عہدیداران سوربھ گپتا، منوج تیاگی، پنت شرما، کماری رنکو، آنند ترویدی سمیت کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔ جمعرات کوہوئے میچ میں گوکل پور دبنگ نے سیما پوری اسٹرائیکر کو اور تیمار پور ٹائٹنز نے روہتاش نگر رنجرز کو ہراکر اپنے اپنے میچ جیتے۔
کھیل مہوتسو سے چھپی صلاحیتوں کو مل رہاہے موقع: اپیندر رائے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS