امریکہ سمیت عالمی سطح پرٹویٹرہزاروں صارفین کیلئے ڈاؤن

0

واشنگٹن(ایجنسیاں) مائکروبلاگنگ کی ویب گاہ ٹویٹرجمعرات کو دنیا بھرمیں ہزاروں صارفین کے لیے ڈاؤن رہی ہے۔ فروری کے بعد ٹویٹر کی اس طرح کی یہ پہلی بندش ہے۔ انٹرنیٹ پرکام چھوڑنے والی ویب گاہوں کا سراغ لگانے والی ویب سائٹ Downdetector.com کے مطابق امریکامیں ٹویٹر سے درپیش مسائل کی اطلاع دینے والے افراد کی تعداد 27 ہزار سے زیادہ ہے۔برطانیہ، میکسیکو، برازیل اور اٹلی سمیت دیگرممالک کے صارفین نے بھی ٹویٹر کے کام نہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔یہ واضح نہیں تھا کہ دنیا کے بعض حصوں میں ویب گاہ کی بندش کی وجہ کیا ہے۔ٹویٹرنے فوری طورپراس معاملے پرتبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔قبل ازیں فروری میں ٹویٹرکواسی طرح کی بندش کا سامنا کرنا پڑاتھا اوراس کے ہزاروں صارفین کی خدمات میں خلل پڑاتھا۔ بعد میں،اس نے کہا تھاکہ اس نے اپنی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ میں درآنے والی سافٹ ویئرکی خرابی کو ٹھیک کردیا ہے۔
اس نئی بندش سے چند روز قبل ہی ٹویٹرکی جانب سے برقی کاریں تیار کرنے والی فرم ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹوایلون مسک پرکمپنی خرید کرنے کے 44 ارب ڈالرمالیت کے معاہدے کی خلاف ورزی پر مقدمہ دائرکیا ہے۔مقدمے کی درخواست میں ڈیلاویئر کی ایک عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ دنیا کے امیرترین شخص کو54.20 ڈالرفی حصص کے حساب سے ٹویٹرکی خریداری کا عمل مکمل کرنے کا حکم دے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS