استنبول ائیر پورٹ دنیا کا دوسرا بہترین ائیر پورٹ

0

لندن(ایجنسیاں)دنیا کے مشہور ٹریول اینڈ لیزر میگزین کے 10 بہترین بین الاقوامی ہوائی اڈوںکے سروے میں استنبول کا ہوائی اڈہ ’’دنیا کے ٹاپ 10 بین الاقوامی ہوائی اڈوں‘‘ میں شامل کرلیا گیا ہے۔استنبول ایئرپورٹ آپریٹر آئی جی اے کے بیان کے مطابق ہر سال امریکی شہر نیویارک میں قائم ٹریول میگزین ٹریول اینڈ لیزر کی جانب سے کروائے جانے والے ’’دنیا کے ٹاپ 10 بین الاقوامی ہوائی اڈوں‘‘ کے سروے کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔میگزین کے قارئین کے ووٹوں سے طے شدہ سروے کے نتائج کے مطابق استنبول ایئرپورٹ نے دنیا کے معروف ایئرپورٹس جیسے حماد، انچیون، دبئی، ہانگ کانگ، زیورخ، ابوظہبی، ہنیڈا اور کوپن ہیگن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سنگاپور چانگی ایئرپورٹ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ووٹنگ کا آغاز 25 اکتوبر کو شروع ہو کر 28 فروری تک جاری رہی۔اس ووٹنگ کے دوران استنبول ایئرپورٹ 94.06 پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سینگاپور چانگی ایئرپورٹ پہلے نمبر پر ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ائیر پورٹس میں فرق کم ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔رائے شماری میں ووٹ دینے والے ایک قاری نے کہا، استنبول ایئرپورٹ ایک منزل کی طرح ہے اور آپ کو کہیں بھی سفر کرنے کا احساس نہیں ہوتا۔
ٹریول اینڈ لیزر میگزین کے قارئین رسائی، چیک ان، سیکورٹی، کھانے پینے اور مشروبات کے شعبوں، خریداری اور ڈیزائن کے لحاظ سے ان کا جائزہ لے کر “دنیا کے ٹاپ 10 بین الاقوامی ہوائی اڈوں” کا تعین کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS