بھوپال میں موسلادھاربارش، معمولات زندگی بری طرح متاثر

0

بھوپال: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں دیر شام سے ہو رہی مسلسل بارش کی وجہ سے بیشتر نشیبی بستیوں میں دو سے تین فٹ پانی بھر گیا جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 91.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران کئی مقامات پر مسلسل گرج چمک کی بھی خبر ہے۔موسلا دھار بارش کے درمیان پرانے بھوپال کی بیشتر نشیبی بستیاں زیر آب آنے سے ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے مانسون سے پہلے کی تیاریوں کے دعوے بے نقاب ہوگئے۔ رات بھر کی موسلادھار بارش کے بعد آج بھوپال کے پوش علاقوں، نیومارکیٹ، اریرا کالونی اور بھل کے علاقے کو بھی مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات نے آج پورا دن بھوپال میں زبردست بارش کی صورتحال برقرار رہنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS