ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ میں تین افراد کی موت

0

کوپن ہیگن: (یو این آئی) ڈنمارک کے کوپن ہیگن کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں ایک بندوق بردار نے فائرنگ کر دی جس میں تین افراد کی موت اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس چیف سورین تھامسن نے بتایا کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس کے قبضے سے ایک رائفل اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حملے کا مقصد ابھی واضح نہیں ہوا ہے، حالانکہ اسے دہشت گردی کی کارروائی ماننے سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس بات کے کوئی اشارہ نہیں ہیں کہ واقعے میں دیگر حملہ آور بھی ملوث تھے۔ انہوں نے دکان کے مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ویڈیو کی نگرانی فوٹیج کو محفوظ رکھیں۔ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS