رائے پور: جولائی (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے درگ ضلع کی پولیس نے ایک نوجوان خاتون کو گرفتار کیا ہے جس نے بی جے پی کی معطل لیڈر نوپور شرما کے متنازعہ تبصرہ کی حمایت کرنے پر نوجوان کو فون پر دھمکی دی تھی۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق درگ ضلع کے کمہاری کے ایک نوجوان راجہ بھگت کو بی جے پی لیڈر نوپورشرما کے متنازعہ کمنٹنس کی حمایت کرنے پر دارالحکومت رائے پور کے گول بازار تھانہ علاقہ کے رہنے والے قاسم عرف کنال سیندرے اور اس کی خاتون دوست ریتیکا بھارتی نے پہلے سوشل میڈیا پر اور بعد میں فون کے ذریعہ دھمکی دی تھی۔ دونوں کا تعلق ہندو سماج سے ہے لیکن وہ اسلام سے بہت متاثر ہیں اور جلد ہی اس رسم کے مطابق شادی کرنے والے تھے۔
پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے اعتراف کیا کہ وہ نوجوان کو قتل کرنے والے تھے لیکن اس نے ڈر کے مارے رائے پور آنا ہی چھوڑ دیا تھا، پولیس نے موبائل پر دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر گزشتہ ہفتہ درج کروائی گئی تھی تبھی سے وہ مفرور تھے، پولیس نے ان کے موبائل لوکیشن کی بنیاد پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا۔ ادھر ریاست کے ضلع دنتے واڑہ کی رہنے والی اور ایک ٹی وی پروگرام کی فنکارہ نہاریکا تیواری کو دھمکیاں دینے کا معاملہ بھی سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے، وہ ان دنوں شوٹنگ کے لیے انڈونیشیا گئی ہوئی ہیں۔
نوپورشرما کے ریمارکس کی حمایت کرنے پر دھمکی دینے پر دو گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS