جموں: (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے ٹوکسن گاوں میں مقامی لوگوں نے لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجووں جن میں سے ایک انتہائی مطلوب کمانڈر بھی شامل ہیں کو پولیس کے حوالے کیا۔پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے گاوں والوں کو دو لاکھ روپیہ بطور انعام سے نوازنے کا اعلان کیا۔اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ریاسی ضلع کے ٹوکسن گاوں میں دو جنگجووں کی موجودگی کے بارے میں مقامی لوگوں نے پولیس کو جانکاری فراہم کی۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس کے خصوصی اسکارڈ نے دونوں ملی ٹینٹوں کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے دو اے کے رائفلیں، سات گرینیڈ ، پستول اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ۔انہوں نے گرفتار جنگجووں کی شناخت لشکر کمانڈر طالب حسین ساکن راجوری اور فیضل احمد ڈار ساکن پلوامہ کے بطور کی ۔
اے ڈی جی پی کے مطابق طالب حسین لشکر طیبہ کا کمانڈر ہے اور ضلع میں ہوئے حالیہ آئی ای ڈی حملوں میں وہ براہ راست ملوث ہے۔
دریں اثنا پولیس چیف دلباغ سنگھ نے ریاسی کے ٹوکسن گاوں کے لوگوں کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے اُنہیں دو لاکھ روپیہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔
جموں کے ریاسی ضلع میں مقامی لوگوں نے لشکر طیبہ کے دو جنگجووں کو پولیس کے حوالے کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS