آنند نگر مہراج گنج ( عبید الرحمٰن الحسینی ) محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود اترپردیش کے جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ، این پانڈے نے دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ کا دورہ کیا، آپ نے ادارہ میں چل رہے ٹیکنکل تعلیمی شعبہ منی آئی ٹی آئی کا خاص طور پر معائنہ کیا، اور اس شعبہ میں تعینات جملہ ٹریڈوں کے اساتذہ سے کھل کر بات چیت کی، بعد ازاں اساتذہ نے موصوف کے سامنے اپنے حالات اور مسائل سناکر، ان کے تصفیہ اور حل کی طرف خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی، جس پر جوائنٹ ڈائریکٹر نے آئی ٹی آئی کے تمام مسائل خاص طور پر اس سے ملنے والی ڈگری کو، این ، سی، وی ،ٹی سے منظوری دلانے کے ساتھ ساتھ ٹیکنکل قسم کے اداروں میں اسے اہل بنانے کا نہ صرف وعدہ کیا، بلکہ بہت جلد ان مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
موصوف نے مدرسین حاضری رجسٹر، اور آئی ٹی آئی سے متعلق جملہ ساز وسامان وآلات کا بڑی باریکی سے جائزہ بھی لیا، اوریہاں کے تعلیمی نظام اور نظم ونسق کو دیکھ کر اپنے اطمینان وخوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ادارہ کے پر نسپل مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے موصوف کا پُرتپاک انداز میں استقبال کیا اور ٹریڈوں کے معائنہ کے وقت موصوف کے ساتھ ساتھ رہے۔ پریس کو یہ اطلاع دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ کے میڈیا انچارج مفتی احسان الحق قاسمی نے دی ہے۔
جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود اترپریش کا دارالعلوم فیض محمدی کا دورہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS