دبئی( ایجنسیاں) : امریکی بحریہ اور ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحری کشتیوں کا آبنائے ہرمز میں آمنا سامنا ہونے کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔امریکی نیوی کیمشرق وسطیٰ میں تعینات 5ویں فلیٹ کے مطابق یو ایس ایس ‘سروکو’ اور یو ایس این ایس ‘چوکٹا کائونٹی’ کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران پاسدران انقلاب کی 3 کشتیوں نے “غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ” انداز میں سامنا کیا۔امریکی بحریہ کے مطابق ایک ایرانی کشتی نے ‘سروکو’ جہاز کی طرف رخ کر کے تیزی سے قریب آنے کی کوشش کی اور آخری لمحات میں اپنی سمت بدل لی۔ سروکو کے عملے نے اس کشتی کو قریب آنے پر روشنی کے گولے داغ کر خبردار بھی کیا۔ایرانی حکام نے فوری طور پر اس واقعہ پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔ یاد رہے کہ آبنائے ہرمز سے دنیا بھر کی تیل تجارت کا پانچواں حصہ گزرتا ہے۔یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے کہ جب عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں جبکہ تہران کے جوہری پروگرام میں یورینیم کی افزودگی کا تسلسل سے جاری ہے۔
امریکی بحریہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کی بحری کشتیوں کا آبنائے ہرمز میں آمنا سامنا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS