فرانس میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ

0

پیرس : (یو این آئی) فرانس میں اتوارکو پارلیمانی انتخابات کے لیےووٹنگ ہو رہی ہے ۔ اس میں صدر ایمانوئل میکرون کو بائیں بازو کے رہنما جین لوئس میلنکون سے سخت ٹکر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
ابھی چند ہفتے قبل صدارتی انتخاب جیتنے والے میکرون کو اس انتخاب میں مشکل سیاسی جدوجہد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
میکرون نے اپریل میں فرانس میں سخت گیر دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی کی رہنما میری لی پین کو شکست دی تھی اور پارلیمانی انتخابات میں ان کا مقابلہ بائیں بازو اور گرین پارٹی کے اتحاد سے ہے ۔ ابھی ایک ہفتہ قبل ہونے والی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں وہ بہت کم ووٹوں کے فرق سے ایک دوسرے کے خلاف آگے پیچھے ہوتے دیکھا گیا ہے ۔
فرانس میں جین لیوک ملین چان کی قیادت میں بائیں بازو کے سیاسی اتحاد کے ساتھ میکرون کے انتخابی مقابلے میں یہ واضح ہے کہ یہ اتحاد میکرو کو پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے لیے درکار 289 نشستیں جیتنے سے روک سکتا ہے ۔ اوراگر میکرون واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو انہیں متعدد منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے دیگر جماعتوں کی حمایت کی ضرورت ہوگی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS