شام میں ترکی کی ممکنہ کارروائی غیر منصفانہ : الیگزینڈر لاورینتیف

0

نور سلطان: (یو این آئی/ اسپوتنک) شام کے لیے روس کے خصوصی صدارتی ایلچی الیگزینڈر لاورینتیف نے کہا ہے کہ روس شام میں ترکی کی ممکنہ کارروائی کو غیر منصفانہ سمجھتا ہے اور اس مسئلے کے پرامن حل کی اپیل کرتا ہے۔مسٹر لاورینتیف نے صحافیوں کو بتایا ’’ہمیں یقین ہے کہ یہ ایک غیر منصفانہ قدم ہوگا۔ اس سے عدم استحکام اور کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے اور ملک میں مسلح تصادم کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے۔مسٹر لاورینتیف کے مطابق روس سے ترکی کے ساتھ بات چیت کے ذریعہ پرامن حل نکالنے کی اپیل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔
قزاقستان 15-16 جون کو شام میں حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی شراکت کے ساتھ ایک معاہدے کے لیے آستانہ عمل کے گارنٹر ممالک (روس، ترکی، ایران) کے اعلیٰ سطحی مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS