اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان کے کوئٹہ میں بدھ کو ژوب قومی شاہراہ پر ایک مسافر وین کے کھائی میں گرنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈان اخبار نے مقامی اہلکار حافظ محمد قاسم کے حوالے سے بتایا کہ وین لورالائی سے ژوب کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اخترزئی کے قریب گاڑی پہاڑی کی چوٹی سے گر گئی اور وین میں سوار تمام 18 افراد حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ اخترزئی ایک قبائلی علاقہ ہے جو ایک ہزار 572 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں نو افراد ایک ہی خاندان کے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS