یوکرین جنگ کوئلے کے استعمال کی مدت میں توسیع کا بہانہ نہیں ہو سکتی: کیری

0

واشنگٹن: (یو این آئی) موسمیاتی تبدیلی پر امریکی ایلچی جان کیری نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ کو کوئلے پر عالمی انحصار کوبڑھانے کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔بی بی سی نے کہا کہ مسٹر کیری نے کوپ 26 ماحولیاتی کانفرنس میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق کام نہ کرتے ہوئے بڑے ممالک کی تنقید کی ہے۔ماحولیاتی نمائندے پیر کو بون میں ملاقات کر رہے ہیں۔مسٹر کیری نے کہا کہ اگر جنگ کے جواب میں ملک کوئلے پر انحصاربڑھاتے ہیں تو ‘ہماراحال براہے’۔بی بی سی کے مطابق، گزشتہ نومبر میں گلاسگو میں دکھائے گئے نازک اتحاد کا بون میں تجربہ کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ ممالک یوکرین پر روس کے حملے اور جان لیوا بحرانوں کے چیلنجوں سے نمٹ رہے ہیں۔
سفیر نے کہا کہ ان کوتاہیوں کے باوجود ہم بحیثیت دنیا اب بھی اتنی تیزی سے آگے نہیں بڑھ رہے ہیں کہ درجہ حرارت میں اضافہ کرنے والی گرم گیسوں کے اخراج کو کنٹرول کر سکیں۔
مسٹر کیری نے کہا، ’’ہم اب بھی یہ جنگ جیت سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے دنیا بھر کے ممالک کی کوششوں کی ضرورت ہے۔
اگلے ہفتے کے آخر تک جاری بون میٹنگ میں حکام گلاسگو آب و ہوا کے معاہدے میں طے پانے والے متعدد امور پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS