کانگریس کے سینئر لیڈر بی جے پی میں شامل

0

چنڈی گڑھ (ایس این بی) پنجاب کانگریس کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے اس کے چار سابق وزراء آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے ۔بی جے پی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج شہر آئے ہوئے ہیں۔ پنجاب بی جے پی کے صدر اشونی شرما نے ان لیڈروں کو پارٹی انچارج اور جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر شیخاوت اور دیگر سینئر بی جے پی لیڈروں کی موجودگی میں پارٹی میں شامل کرایا۔ ان میں بلبیر سدھو، سندر شیام اروڑہ، گرپریت کنگڈ، راجکمار ویرکا شامل ہیں۔ کانگریس سے نکال دیئے گئے کیول ڈھلون بھی بی جے پی میں شامل ہو گئے ۔اس سے پہلے کانگریس کے سینئر لیڈر سنیل جاکھڑ حال ہی میں کانگریس کو الوداع کہتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ۔ اس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ کانگریس کے کچھ سینئر لیڈر بھی کانگریس چھوڑ سکتے ہیں۔آج دوپہر مسٹر جاکھڑ کے گھر مسٹر بلبیر سدھو، پرنس ویرکا، سندر شیام اروڑہ (تینوں امریندر حکومت میں وزیر تھے ) کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں بی جے پی لیڈر منیندر سنگھ سرسا موجود تھے ۔ اس کے بعد وہ بی جے پی کے دفتر پہنچے جہاں انہیں باقاعدہ طور پر بی جے پی میں شامل کرایا گیا۔ ان کے علاوہ الیکشن سے پہلے کانگریس سے نکالے گئے کیول ڈھلون (کیپٹن امریندر سنگھ کے قریبی) اکالی لیڈر سروپ چند سنگلا اور کانگریس سے بغاوت کر کے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے والے امریک سنگھ ڈھلون بی جے پی میں شامل ہوئے ۔ کانگریس کے ایک سابق وزیر سمیت یہ لیڈر سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کے قریبی رہے ہیں۔مسٹر راجندر یادو نے کہا کہ کسی میں کوئی ناراضگی نہیں ہے اور یہ ایک وہم ہے جسے دور کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چاہے کچھ بھی ہو، پارٹی کے تینوں امیدوار ہی جیتیں گے ۔ قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے کانگریس نے اپنے جنرل سکریٹر ی رندیپ سرجے والا، راجستھان کے پارٹی انچارج مکل واسنک، کانگریس لیڈر پرمود تیواری کو میدان میں اتارا ہے ، جب کہ بی جے پی نے سینئر لیڈر گھنشیام تیواری کو اپنا امیدوار اور آزاد امیدوار ایم پی سبھاش چندر کو میدان میں اتارا ہے ۔ ریاست کی دو سو سیٹوں والی اسمبلی میں طاقت کے لحاظ سے کانگریس کے دو اور بی جے پی کے ایک امیدوار کی جیت یقینی سمجھی جا رہی ہے ، جب کہ چوتھی سیٹ کے لیے بھی مقابلہ دلچسپ ہونے کا امکان ہے کیونکہ دونوں پارٹیوں کے پاس اکثریت نہیں ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS