برازیل میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 127 افراد کی موت

0

ریوڈی جنیرو: (یو این آئی/ژنہوا) برازیل کی شمال مشرقی ریاست پرنمبوکو میں شدید بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 127 ہو گئی ہے۔
یہ اطلاع برازیل کی سول پروٹیکشن ایجنسی نے دی ہے۔ ایجنسی کے مطابق ریسیفے شہر کے قرب و جوار سے نئی لاشیں ملی ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ کیمرگیبے شہر میں ایک خاتون لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ اس آفت نے 9300 سے زائد مقامی باشندوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS