ارجنٹینا نے 29 سال بعد لا فینالے سیما جیت لیا

0

لندن (یو این آئی/ایجنسیاں) : برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع ویمبلی اسٹیڈیم میں امڈے ہجوم کے سامنے لیونیل میسی کی ارجنٹینا ٹیم فٹبال ٹیم نے لافنالے سیما میں اٹلی کو 3-0 سے شکست دی ۔سات بار بیلن ڈی اور جیتنے والے میسی نے بدھ کو ارجنٹینا کے ساتھ 11 ماہ میں اپنی دوسری بین الاقوامی ٹرافی جیتی۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال کوپا امریکہ ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، جو ارجنٹائن کے ساتھ ان کا پہلا خطاب تھا۔ارجنٹینا کے نمبر 10 کے لیے یہ فتح اور بھی خاص ہے کیونکہ 1993 میں ارجنٹنا کے لیے آخری لا فینالے سیما ڈیاگو میراڈونا نے جیتا تھا جوخود بھی نمبر 10 تھے ۔ لا فینالے سیما ٹرافی جنوبی امریکی اور یورپی چیمپئنز کے درمیان کھیلی جاتی ہے۔ کپتان میسی نے شمال مغربی لندن کے اسٹیڈیم میں 87,000 لوگوں کے ہجوم میں ارجنٹینا کے ہزاروں حامیوں کے درمیان دو گول سیٹ کئے۔34 سالہ میسی نے ارجنٹائن کے لیے ریکارڈ 161 واں میچ کھیلتے ہوئے پورے میچ میں چھائے رہے حالانکہ وہ گول نہیں کرپائے تاہم دو گول میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ مارٹینیز نے میسی کے لو کراس پاس کی مدد سے میچ کے 28ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔مارٹنیز نے پھر ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے ڈی ماریا کو ایک پاس دیا، جسے اس نے اٹلی کے گول کیپر کے سر کے اوپر جا کر نیٹ میں پہنچ کر ٹیم کو 2-0 کی برتری دلائی ۔اس کے علاوہ ارجنٹینا کے لیے پاؤلو ڈیبالا(90+4 منٹ) نے بھی میسی کی مدد سے گول کیا۔
یہ میسی کے لیے ویمبلی میں دوسری ٹرافی تھی، جس نے 2011 میں یہاں بارسلونا کے ساتھ چمپیئنز لیگ کا فائنل جیتا تھا، مانچسٹر یونائیٹڈ کو 3-1 سے شکست دی تھی اور پلیئر آف دی میچ کا مظاہرہ کیا تھا۔جیت کے بعد کھلاڑیوں نے جم کر جشن منایا اور اپنے کپتان میسی کو ہوا میں اچھال کر ان کے کھیل کی ستائش کی۔ کل بھی ٹیم نے اسی طرح جشن منایا جیسا کہ گزشتہ برس برازیل میں کوپا امریکہ جیتنے کے بعد منایا تھا۔
اطالویوں کے لیے ویمبلی اسٹیڈیم میں واپسی ایک تکلیف دہ تھی، جنہوں نے گزشتہ سال اسی میدان پر یورو کا ٹائٹل جیتا تھا۔ مسلسل دوسری بار ورلڈکپ کھیلنے سے محروم اطالوی ٹیم ارجنٹینا کے خلاف کچھ خاص نہیں کرپائی اور میچ تقریباً ایک طرفہ رہا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS