راجستھان بورڈ: 12ویں سائنس-کامرس کا نتیجہ جاری

0

لڑکیوںنے بازی ماری، کامرس کا نتیجہ 96.33 فیصد اور سائنس کا نتیجہ 94.88 فیصد رہا
جے پور(ایجنسیاں) : راجستھان بورڈ نے بدھ کو 12ویں کامرس اور سائنس مضمون کا نتیجہ جاری کردیا ہے۔ اس بار کامرس کا نتیجہ 97.53 فیصد اور سائنس کا نتیجہ 96.53 فیصد رہا۔ بورڈ ایڈمنسٹریٹر ایل این منتری نے ویب سائٹ پر نتیجہ جاری کیا۔ نتیجہ کے اعلان کے بعد طلبا اگلے 2 ہفتوں میں اصل مارک شیٹ اسکول سے حاصل کر سکیں گے۔ انٹرنیٹ پر جاری کردہ مارک شیٹ کی بنیاد پرایک طالب علم یونیورسٹی میں داخلے یا کسی بھی مقابلہ جاتی امتحان میں بیٹھ سکتا ہے۔راجستھان بورڈ کے جاری کردہ نتائج میں ادے پور میں کامرس کا نتیجہ 96.33 فیصد اور سائنس کا نتیجہ 94.88 فیصد رہا۔ کامرس میں کل 1490 طلبا رجسٹرڈ ہوئے۔ جن میں سے 1472 نے امتحان دیا۔ جن میں سے 1418 پاس ہوئے۔ ان میں سے 842 طلبا فرسٹ ڈویژن کے ساتھ پاس ہوئے۔ جبکہ 511 سیکنڈ اور 65 تھرڈ ڈویژن سے پاس ہوئے۔
اس کے ساتھ ہی سائنس میں 5517 طلبہ رجسٹرڈ ہوئے۔ ان میں سے 5474 نے امتحان دیا۔ ان طلبا میں سے 5194 طلبا پاس ہوئے۔ ان میں سے 3901 فرسٹ ڈویژن، 1276 سیکنڈ ڈویژن اور 3 طلبا تھرڈ ڈویژن میں پاس ہوئے۔ادے پور میں 882 لڑکوں نے کامرس کا امتحان دیا۔ ان میں سے 833 لڑکے پاس ہوئے۔ لڑکوں کا نتیجہ 94.44 فیصد رہا۔ جبکہ 590 لڑکیوں نے امتحان دیا۔ جن میں سے 585 لڑکیاں پاس ہوئیں۔ اس کا امتحان کا نتیجہ 99.15 فیصد رہا۔ اسی طرح سائنس میں 3038 لڑکوں نے امتحان دیا۔ ان میں سے 2885 لڑکے پاس ہوئے۔ ان کا امتحانی نتیجہ 94.44 فیصد رہا۔ جس میں 2436 لڑکیوں نے سائنس کا امتحان دیا۔ ان میں سے 2309 پاس ہوئے۔ لڑکیوں کا نتیجہ 94.79 فیصد رہا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS