لارنس بشنوئی نے دہلی ہائی کورٹ سے درخواست واپس لی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کے بعد سرخیوں میں رہنے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی نے بدھ کو دہلی ہائی کورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لی۔بشنوئی کی درخواست جسٹس سوارن کانتا شرما کی سنگل بنچ کے سامنے سماعت کے لیے درج تھی۔ تہاڑ جیل میں بند بشنوئی نے پنجاب پولیس کی حراست میں فرضی مقابلے میں مارے جانے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی۔ بشنوئی نے اپنی پولیس حراست کے دوران مناسب سیکورٹی کی درخواست دائر کی تھی، لیکن اس نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے اپنی درخواست واپس لے لی کہ وہ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر کریں گے۔
گینگسٹر بشنوئی نے اپنی درخواست میں الزام لگایا تھا کہ پنجاب پولیس اس کی تحویل کا مطالبہ کر سکتی ہے اور حراست کی اجازت ملنے کے بعد پولیس اسے فرضی انکاؤنٹر میں مار سکتی ہے۔معروف گلوکار موسی والا کو گزشتہ ہفتے نامعلوم افراد نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ اپنی ایس یو وی گاڑی میں کہیں جا رہے تھے۔پنجاب پولیس نے اپنی ابتدائی تفتیش میں موسی والا کے قتل میں بشنوئی گینگ کے ملوث ہونے کے اندیشے کا اظہارکیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS