ایشیا کپ ہاکی کا خطابی معرکہ جنوبی کوریا اور ملیشیا کے درمیان ہوگا
جکارتہ(ایجنسیاں) : دفاعی چمپئن ہندوستان منگل کے روز جنوبی کوریا کے خلاف 4-4سے ڈرا کھیلنے کے باوجود ایشیا کپ مردوں کے ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ نہیں بنا سکا۔ سپر فور مرحلے کے آخری رائونڈ رابن لیگ میچ میں ہندوستان کو ہر حال میں جنوبی کوریا کو شکست دینے کی ضرورت تھی لیکن ہندوستان میچ میںتین مرتبہ برتری حاصل کرنے کے باوجود جیت درج نہیں کرپایا اور میچ ڈرا ہوگیا جس کا فائدہ جنوبی کوریا کو ہوا اور بہتر گول فرق کی بنیاد پر اس نے فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ ملائشیا سے ہوگا جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے ہندوستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔
دونوں ٹیموں نے پورے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نیلم سنجیپ نے پہلے کوارٹر میں 8ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے ہندوستان کوبرتری دلائی۔ کوریا نے پھر دو گول سے جواب دیا ،اس کے بعد منیندر سنگھ نے 20ویں منٹ میں برابری کا گول کر دیا۔ اس کے بعد اگلے ہی منٹ میں شیشے گوڈا نے ہندوستان کو برتری دلائی لیکن 27ویں منٹ میں کم جونگھو کی شاندار اسٹرائیک نے کوریا کو برابری پر واپس لایا۔ تیسرے کوارٹر میں ہندوستان نے ایک بار پھر برتری حاصل کرلی اس بار مریشورن شکتھیویل نے ہندوستان کے لئے چوتھا گول کیا۔ تاہم، ایک شاندار پاس کے بعد جنگ منجے کے اتنے ہی اچھے فنش نے تیسرے کوارٹر کے اختتام پر کوریا کو برابری کا گول کرنے میں مدد کی۔ اس کے بعد ہندوستان نے مکمل حملے کا سہارا لیا، جبکہ کوریا نے تقریباً تمام کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا ہاف بھر لیا اور فائنل کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہو سکا اور میچ برابری پر ختم ہوا۔
ہندوستان اتوار کو ملائیشیا کے خلاف میچ میں فتح کی طرف گامزن تھا لیکن رضی رحیم نے ہیٹ ٹرک کرکے ہندوستان کو 3-3 سے ڈرا پر روک دیا۔ ہندوستان نے ہفتہ کو پہلے میچ میں جاپان کو 2-1 سے شکست دی تھی۔
ہندوستان فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS