مانسا(یو این آئی) پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو مو سے والا کو اتوار کو پنجاب کے مانسا میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق مانسا کے گاؤں جواہر میں پیش آئے اس واقعے میں دو دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ۔ موسے والا کی سیکورٹی میں ہفتہ کو ہی کمی کی گئی تھی، جب بھگونت مان حکومت نے 424 لوگوں کی سیکورٹی میں کٹوتی کی تھی۔ جہاں پہلے موسے والا کی حفاظت پر آٹھ سے دس سکیورٹی اہلکار ہوتے تھے اب صرف دو بندوق بردار رہ گئے تھے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق سدھو موسے والا اپنے ساتھیوں کے ساتھ گاڑی میں کہیں جا رہے تھے کہ دوسری کار میں آئے دو حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS