کانگریس شیور کے بعد مرکزی حکومت کو دباؤ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو گھٹانے کا فیصلہ کرنا پڑا: گہلوت

0

جے پور: (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ کانگریس کی طرف سے مہنگائی کے خلاف احتجاج اور اور ادے پور میں اس کے نوسنکلپ شیور کےعوامی بیداری مہم کے دباؤ میں مرکزی حکومت کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کو کم کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ مسٹر گہلوت نے یہ بات مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد کہی۔ تاہم، صرف پچھلے دو مہینوں میں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں آج کی کٹوتی محض رسمی دکھائی دیتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت واقعی عام آدمی کو راحت دینا چاہتی ہے تو ایکسائز ڈیوٹی کو یونائیٹڈ پروگریسو الائنس (یو پی اے) حکومت کی سطح تک کم کیا جائے، جس کی وجہ سے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں تقریباً 70 روپے فی لیٹر کم ہوجائیں گی اور عام آدمی کو مہنگائی سے راحت ملے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS