آسٹریلیا نے روسی صحافیوں پر نئی پابندیاں عائد کیں

0

ماسکو: (یو این آئی/ اسپوتنک) آسٹریلیا نے کئی روسی صحافیوں اور سرکاری ملازمین کو پابندیوں کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔ ان میں روزیہ سیگوڈنیا انٹرنیشنل انفارمیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل دمتری کیسیلیف، ایف ایس بی کے فرسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر سرگئی کورولیو، آر ٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر الیکسی نیکولوف اور قائم مقام ہنگامی وزیر الیگزینڈر چوپریان شامل ہیں۔ یہ معلومات آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ اور تجارت (ڈی ایف اے ٹی ) کی ایک دستاویز میں دی گئی ہے۔آل رشین اسٹیٹ ٹیلی ویژن اور ریڈیو براڈکاسٹنگ کمپنی کے جنگی نمائندے یوگینی پوڈوبنی اور چینل ون کے میزبان میخائل لیونتیف بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
اس فہرست میں ویگنر پرائیویٹ ملٹری کمپنی اور بیلاروس کے دو ادارے بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS