جموں : این آئی اے اور آئی بی ٹیموں نے کٹرا میں آگ سے تباہ شدہ گاڑی کا معائنہ کیا

0

جموں: (یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کے سینئر آفیسران نے جموں کے کٹرا علاقے میں اُس بس کا معائنہ کیا جو جمعے کے روز پُراسرار طور پر خاکستر ہوئی تھی۔بتادیں کہ کٹرا جموں میں جمعے کے روز یاترا بس میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس دوران چار یاتری از جان اور 24 دیگر زخمی ہوئے تھے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے ) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سینئر آفیسران نے کٹرا میں آگ سے خاکستر ہوئی گاڑی کا معائنہ کیا اور وہاں سے کچھ سیمپل اُٹھائے۔ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کے آفیسران نے ڈیڑھ گھنٹے تک جائے وقوع کا جائزہ لیا اور عین شاہدین سے بھی بات کی ۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ گاڑی میں آ گ نمودار ہونے سے قبل انہوں نے ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی ۔
ذرئع نے بتایا کہ پولیس کے سینئر عہدیداروں نے این آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کی ٹیم کو اس مبینہ حادثے کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کی ۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے گزشتہ روز بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اس میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال نہیں کیا گیا لیکن پھر بھی آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطرکیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS