ملک میں ہلاکت خیزکوروناوائرس کے مزید3207 نئے کیسزرپورٹ

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے نشیب و فراز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,410 مریض جان لیوا کووڈ19 شفایاب ہوئے، جس کے ساتھ ہی اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 42560905 ہو گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ ملک میں اب تک ایک ارب 90 کروڑ 34 لاکھ 90 ہزار 396 کووڈ افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 0.05 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد اور اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 3,207 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 5 ہزار 401 ہو گئی ہے اور مزید 29 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 524093 ہو گئی ہے۔قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 16 عدد سے گھٹ کر 5,939 رہ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مزید 1438 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 18,62,136 تک پہنچ گئی جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 26,179 پر مستحکم ہے۔
ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹیو کیسز 429 عدد سے گھٹ کر 1,607 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اسی عرصے کے دوران وبا سے مزید 513 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 20,51,245 ہو گئی ہے۔ اس دوران مرنے والوں کی تعداد 23,510 ہو گئی ہے۔
ہریانہ میں کوروناکے ایکٹیو کیسز 50 سے بڑھ کر 2700 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 463 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ وبا سے شفا یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 9 لاکھ 83 ہزار 284 ہو گئی جب کہ اموات کی تعداد 10 ہزار 620 پر مستحکم ہے۔کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 63 عدد سے بڑھ کر 3,026 ہو گئے ہیں۔ اس سے شفایاب حاصل کرنے والوں کی تعداد 292 بڑھ کر 64,71,947 ہوگئی جب کہ مرنے والوں کی تعداد 69,271 ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS