نئی دہلی(یو این آئی) : قومی دارالحکومت کے باشندوں کو اتوارکو شدید گرمی سے دوچار ہونا پڑا۔ دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے یہ اطلاع دی ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 25.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آج صبح 8.30 بجے نسبتاً نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔آئی ایم ڈی نے پیشین گوئی کی ہے کہ دن بھر مطلع صاف رہے گا ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔اس سے قبل ہفتے کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا جو معمول سے ایک ڈگری زیادہ تھا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ دہلی میں 9 مئی (پیر) سے لو چلنے کا امکان ہے ۔
راجدھانی دہلی میں اتوار کو پھر گرمی کی شدت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS