خاتون نے سسرال والوں کے خلاف جہیز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا

0

شیو پوری: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع کے کھنیادھانا پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف جہیز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ شکایت کنندہ خاتون کرینہ بانو نے کل پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کی شادی سال 2019 میں مصطفی علی نامی شخص سے ہوئی تھی۔ وہ بھی خانیادانہ کا رہنے والا ہے۔ سسرال والوں نے کچھ دن تک اس کا اچھی طریقے سے خیال رکھا، اس کے بعد جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے اس کے شوہر کے ساتھ ساتھ اس کی ساس اور دیور نے مل کر اسے ہراساں کرنا شروع کردیا۔ گزشتہ فروری میں اس کے شوہر نے اس پر حملہ کیا اور تین طلاق دینے کے بعد سعودی عرب چلا گیا۔
اس کے بعد شکایت کنندہ خاتون کے گھر والوں نے سسرال والوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔ جب وہ نہ مانے تو پولیس اسٹیشن آکر شکایت درج کرائی۔ اس شکایت پر پولیس نے جہیز ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS