جموں وکشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

0

سری نگر:(یو این آئی) جموں و کشمیر کے بعض علاقوں میں جمعرات کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق اس لزلے کا مرکز تاجکستان کا گورنو بدخشان علاقہ تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔
تاجکستان میں آنے والے اس زلزلے کی گہرائی 170 کلو میٹر تھی اور جموں و کشمیر میں اس کے جھٹکے کچھ سیکنڈوں تک ہی محسوس کئے گئے۔ اس زلزلے کے جھٹکے صبح کے 5 بجکر 53 منٹ محسوس کئے گئے۔
بتادیں کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔ جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشا تباہی مچائی ہے۔ 8 اکتوبر 2005 میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS