نئی دہلی (ایس این بی) : دہلی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے درست فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو ان پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہو سکتا ہے اور جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ محکمہ کو معلوم ہوا تھا کہ موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی گاڑیاں درست فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلائی جارہی ہیں۔ دہلی سرکار کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ نافذ کرنے والی ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ سڑکوں پر ایسی گاڑیوں کی تلاش جاری رکھیں اور جلد ہی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے مہم شروع کی جائے گی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ درست فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر پائی جانے والی گاڑیوں پر پہلی بار 2 سے 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا جب کہ دوسری بار یا اس کے بعد 5 سے 10ہزار روپے جرمانہ کا لگایا جائے گا۔ ایسے معاملات میں گاڑی کے مالک یا ڈرائیور کو جیل بھیجنے کا بھی انتظام ہے۔
درست فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں پر 10 ہزار تک جرمانہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS