بیجنگ (یو این آئی/شنہوا) : کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ کی وین میں دھماکے کے ایک دن بعد چین نے بدھ کو کہا کہ اس کے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور جو بھی اس دھماکے کے پیچھے ہے اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ منگل کو کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی مسافر وین میں دھماکے کے نتیجے میں تین چینی اساتذہ سمیت متعدد افراد ہلاک اور ایک چینی استاد زخمی ہوگئے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین نے اس حملے کی شدید مذمت کی اور اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرین اور زخمیوں اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین کے معاون وزیر خارجہ وو جیانگاؤ نے چین میں پاکستانی سفیر کو “انتہائی شدید تشویش کا اظہار” کرنے کے لیے فوری کال کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان فوری طور پر واقعہ کی مکمل تحقیقات کرے ، مجرموں کو گرفتار کرے اور مناسب سزا دے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ایسے واقعات کے اعادہ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے ۔ اس حملے کے بعد پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے اظہار تعزیت کے لیے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور کہا کہ پاکستانی حکومت واقعہ کی مکمل تحقیقات کرے گی اور قصورواروں کو عبرتناک سزا دی جائے گی اور چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
کراچی دھماکوں کے ذمہ داروں کو قیمت چکانی پڑے گی:چین
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS